خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) برصغیر کے نامور صوفی بزرگ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری کے سالانہ عرس کی تقریبات نورپورتھل میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ ان تقریبات کی مناسبت سے محفل حمد و نعت کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری کی دین متین کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اولیاءے کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی سنہری تعلیمات کی ترویج کے لیے مثالی کردار ادا کیا اور خصوصا” علاقہ تھل کے صحرا میں نامور صوفی بزرگ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نے خوش قیام ہو کر یہاں کے لوگوں کے دلوں کو دین متین کی تعلیمات سے منور کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ رحمت اللہ علیہ نےصحرائے تھل میں اسلام کی سنہری تعلیمات کے فروغ کے لیے لائق صد تحسین و آفرین کردار ادا کیا اور لوگوں میں اخوت و بھائی چارے کو بھرپور طریقے سےفروغ دیا ۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر اولیاءے کرام کی تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہو کر حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔ حضرت سخی بابا سیدن شاہ بخاری کے عرس کی تقریبات میں علاقہ تھل سمیت دور افتادہ مواضعات سے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی ۔ ان تقریبات کے اختتام پر ملک و قوم اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]