ضلع ساؤتھ میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری
ضلع ساؤتھ میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری
ایس ایس پی ضلع ساؤتھ مہزور علی کی نگرانی میں مسلسل کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ۔خیابانِ شمشیر پر ہونے والے اس آپریشن میں ایس ڈی پی او درخشاں ایچ او درخشاں سمیت دیگر افسران شریک رہے۔
اس کارروائی کے دوران متعدد مشتبہ اور غیر قانونی طور پر کالے شیشے لگانے والی گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جبکہ متعدد گاڑیوں سے کالے شیشے موقع پر ہی اتار دیے گئے۔
ایس ایس پی ضلع ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد شہر میں جرائم کی روک تھام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔
ترجمان،
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ
میڈیا سیل