نادرا کی سلور جوبلی ، پاکستان میں پہلی بار “ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ “کا اجراء
نادرا کی سلور جوبلی ، پاکستان میں پہلی بار “ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ “کا اجراء
نادرا ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب، صدر مملکت اور وزیر اعظم کی جانب سے تہنیتی پیغامات
شہریوں کو قانونی اور محفوظ شناخت کی فراہمی کے لئے نادرا کی خدمات لائق تحسین ہیں: صدر مملکت
نادرا، ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنا رہا ہے: آصف علی زرداری
نادرا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دے کر اپنی کارکردگی میں بہتری لائے: صدر مملکت
نادرا پاکستان، نائجیریا اور کینیا کے شناختی نظام تشکیل دے کر دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے حصے کو خدمات فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم پاکستان
ٹیکنالوجی کے میدان میں نادرا کی مہارت ملکی معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے گی: محمد شہباز شریف
ڈی مٹیریلائزڈ کارڈ، ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے: وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات
پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر شامل ہونے کے بعد شہریوں کو سمارٹ فون میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت میسر ہوگی: محسن نقوی
ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ
ڈی مٹیریلائزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جا رہا ہے: محسن نقوی
نادرا کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت شناختی خدمات آج ہر پاکستانی کی پہنچ میں ہیں: وفاقی وزیر داخلہ
قومی سلامتی، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے نادرا کی معاونت لائق تحسین ہے: محسن نقوی
نادرا کے بانی چیئرمین میجر جنرل (ر) زاہد احسان سلور جوبلی تقریب کے مہمان خصوصی تھے
نادرا بنیادی وژن کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے مسلسل ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے: زاہد احسان
سپیشل سیکرٹری داخلہ اور نادرا کے سابق چیئرمین صاحبان نے بھی تقریب میں شرکت کی
چیف سٹیٹسٹیشن ادارہ شماریات، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، اور نادرا افسران بھی شریک ہوئے