November 16, 2026

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے ملنے والا انسانی ہاتھ گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار شخص کا نکلا، پولیس کے

20250310_180332

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے ملنے والا انسانی ہاتھ گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار شخص کا نکلا، پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتہ ہوگیا تھا،متوفی کا حادثے کے بعد گاڑی میں بازو پھنس گیا تھا جسے گاڑی کا ڈرائیورلے کر فرار ہو گیا تھا ، ممکنہ طور پر گاڑی کے ڈرائیور نے بازو گلشن اقبال میں پھینکا،متوفی کا بازو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔