*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 65 ہیڈلائنز ہیں، آپ کو ہمارا چینل کیسے لگا؟*
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 65 ہیڈلائنز ہیں، آپ کو ہمارا چینل کیسے لگا؟*
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *10 مارچ 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) اس ایوان اور حکومت کی یک طرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں، صدر مملکت
🚨 (2) حکومت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے، صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
🚨 (3) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج، شور شرابہ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا
🚨 (4) آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
🚨 (5) حکومت کو آئی ایم ایف قسط کے حصول کے لیے نئے ٹیکس اہداف اور شرائط کا سامنا
🚨 (6) آئی ایم ایف سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل، 605 ارب کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنیکی تفصیل فراہم
🚨 (7) اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
🚨 (8) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ریفائنری کوٹہ ختم، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان
🚨 (9) چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی عدم شمولیت، آئی سی سی پر سوالات اٹھ گئے
🚨 (10) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نمائندگی کیوں نہ دی گئی؟ پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ
🚨 (11) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی پر پی سی بی کا احتجاج
🚨 (12) چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
🚨 (13) ملکی چینی ایکسپورٹ کرنے کے بعد حکومت کا بیرون ملک سے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ
🚨 (14) رمضان کے پہلے عشرے میں چینی 15 روپے فی کلو مہنگی، قیمت 170 روپے کلو تک پہنچ گئی
🚨 (15) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، یاسمین راشد ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
🚨 (16) شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم
🚨 (17) یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا، وزیراعظم
🚨 (18) خیبرپختونخوا: مردان میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون بچے اور سسر سمیت قتل
🚨 (19) انجکشن کا ری ایکشن: میو ہسپتال لاہور میں 2 مریض جاں بحق، 16 متاثر، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس
🚨 (20) انجکشن پاؤڈر تھا اسکو محلول بنانے میں غلطی ہوئی: وزیر صحت پنجاب
🚨 (21) مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد سے بھی تحقیقات کی ہدایت
🚨 (22) مصطفیٰ قتل کیس: پراسیکیوٹر کی ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فارنزک کیلئے بھیجنے کی ہدایت
🚨 (23) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانے پر حکومت سے جواب مانگ لیا
🚨 (24) منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد منگل کو طلب
🚨 (25) اپوزیشن نے بدتمیزی، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی، اب خود نشانہ بن رہے ہیں: مریم نواز
🚨 (26) صدر کا خطاب آئین کی ضرورت، اُن کے دیئے ایجنڈے پر عمل کرینگے: خواجہ آصف
🚨 (27) بلاول بھٹو نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا
🚨 (28) یارکشائر کے شمالی سمندر میں آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں تصادم، 32 افراد ہلاک
🚨 (29) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
🚨 (30) پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا
🚨 (31) پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا
🚨 (32) 38 رکنی سکھ یاتری وفد کی حضرت بابا فرید ؒ کے دربار پر حاضری
🚨 (33) وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا
🚨 (34) گوجرہ میں دو بچے نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے
🚨 (35) وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان
🚨 (36) حنیف عباسی نے وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا عہدہ سنبھال لیا
🚨 (37) سندھ میں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ
🚨 (38) وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
🚨 (39) سستے اور جلد انصاف کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں، نواز شریف
🚨 (40) پاکستان تحریک انصاف کا جے یو آئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی
🚨 (41) پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کیلئے معاہدے کا فیصلہ
🚨 (42) کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا
🚨 (43) 54 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
🚨 (44) کوہاٹ: تاندہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
🚨 (45) پاکستان کا امریکا میں داخلے پر پابندی کی وضاحت کیلئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ
🚨 (46) اسلام آباد ہائیکورٹ: داڑھی چھوٹی ہونے پر امتحان سے روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری
🚨 (47) عدالت کی سیکرٹری تعلیم کو 6 ماہ میں مدارس ریگولیشن کیلئے قانون سازی کی تجویز بھیجنے اور ضوابط بنانے کی ہدایت
🚨 (48) حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شاہین اور دیگر کی مبارکباد
🚨 (49) ’جمال بے قصور ہے‘، ایف 9 پارک تشدد واقعے میں خواتین اور ملزم کے درمیان صلح ہوگئی
🚨 (50) کراچی: نیگلیریا سے رواں برس کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی
🚨 (51) مسئلہ یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ جج آئینی بینچ
🚨 (52) اسلام آباد ائیرپورٹ پر بارسلونا، شارجہ اور دبئی کے مسافروں سے منشیات برآمد
🚨 (53) دادو: ڈاکوؤں کی ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں میں لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
🚨 (54) طورخم گزرگاہ پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاک افغان جرگہ، 11 مارچ تک سیز فائر پر اتفاق
🚨 (55) سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کردیے
🚨 (56) سرگودھا: اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا
🚨 (57) پنجگور میں فائرنگ، حجام کی دکان چلانے والے 3 افراد جاں بحق
🚨 (58) اسلام آباد میں خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی
🚨 (59) نارووال: نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل
🚨 (60) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر مبینہ چھاپہ
🚨 (61) 8 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان کی ترسیلاتِ زر کا حجم 24 ارب ڈالر رہا
🚨 (62) خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا، چیف جسٹس آف پاکستان
🚨 (63) سندھ ہائیکورٹ؛ یونیورسٹی میں ہولی منانے پر طلبا کے داخلے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
🚨 (64) کراچی: پولیس وردی میں اغواء و گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑا گیا
🚨 (65) چیئرمین پی سی بی کو 3 عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
https://chat.whatsapp.com/FVByLTty4uyI25o3izxKpM