76

‏اللہ کا نظام بہت سادہ سا ہے۔ بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ اللہ نے فطرت کے لچھ قوانین بنا رکھے ہیں۔ دنیا بدل بدل کر انہی اصولوں پر گھومتی ہے

‏اللہ کا نظام بہت سادہ سا ہے۔ بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ اللہ نے فطرت کے لچھ قوانین بنا رکھے ہیں۔ دنیا بدل بدل کر انہی اصولوں پر گھومتی ہے۔

عہدہ عزت کی علامت ہے۔ بڑا عہدہ بڑی زیادہ عزت کی علامت۔ لیکن یہ کیا عزت ہے کہ اکثریت آپ سے نفرت کرے۔ اکثریت آپ کو گالیاں دے۔ اکثریت آپ سے سرعام بھی نفرت کرے اور چھپ چھپا کر بھی۔

یعنی عزت کسی عہدے کی کسی سیٹ کی کسی اختیار کی نہیں اللہ کی دین ہے۔ انسان کے کردار کے سبب ہے۔ عہدہ نہ مانگیں اختیار نہ مانگیں۔ سکون و عزت مانگیں۔

ممکن ہے جس عہدے کی جس اختیار کی آپ کو طلب ہے وہ آپ کے چہرے سے پردہ نوچ دے۔ آپ کو ذلیل و رسوا کردے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں