November 16, 2026

سکھر(رپورٹ دعا ان لائن نیوزسید ضیاء الرحمان)گاؤں خرم جاگیرانی میں جاری جاگیرانی برادری کے خونی تنازعے کا جرگہ 5 ماہ بعد صلح 3 کروڑ39 لاکھ روپے دیت کا فیصلہ بھینس

IMG-20250310-WA0264

سکھر(رپورٹ دعا ان لائن نیوزسید ضیاء الرحمان)گاؤں خرم جاگیرانی میں جاری جاگیرانی برادری کے خونی تنازعے کا جرگہ 5 ماہ بعد صلح 3 کروڑ39 لاکھ روپے دیت کا فیصلہ بھینس چوری پر تصادم شروع ہوا خاتون سمیت 10 افراد قتل 2 درجن سے زائد زخمی ہوئے گلشیرجاگیرانی گروپ پرخون ثابت ہونے کے بعد 1 کروڑ48 لاکھ روپے جبکہ سکندر عرف دارا گروپ پر عورت کے قتل سمیت مجموعی طور پر 1 کروڑ91 لاکھ روپے دیت عائد کی گئی دونوں فریقین بغل گیرشیروشکر ہوگئے تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب گاؤں خرم جاگیرانی میں جاگیرانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان 5 ماہ قبل بھینس چوری کے معمولی معاملے پر شروع ہونے والے خونی تنازعے کا جرگہ اتوار کے روزضلع کشمورکندھوکوٹ تعلقہ غوثپور میرجی دڑی میں سردار میر عابد حسین سندراڻي کی سربراہی میں ان کے بنگلے پر منعقد ہوا جرگے میں دونوں فریقین،برادریوں کے معززین اور مشیران نے شرکت کی سرپنچ،گواہوں اور مشیروں نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رات دیر گئے فیصلے کا اعلان کیا اعلان کرنے والے نے واضح کیا کہ تمام دلائل سنے گئے جسکے مطابق بھینس چوری پر شروع ہونے والا معمولی تنازعہ خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا تھا جس میں ایک خاتون سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے جن میں مجید جاگیرانی،رحمت جاگیرانی،بشیر جاگیرانی،حفیظ جاگیرانی،بخت علی جاگیرانی،منصور جاگیرانی،رفیق جاگیرانی،عباس جاگیرانی،عمران جاگیرانی اورمسماۃ زبیدہ جاگیرانی (خاتون)شامل ہیں جبکہ دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں دو خواتین ایک پولیس اہلکار اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جرگے کے فیصلے کے مطابق مرد کے قتل پر 20 لاکھ روپے اور عورت کے قتل پر 40 لاکھ روپے دیت مقرر کی گئی زخمیوں کے لیے بھی الگ جرمانے مقرر کیے گئے فیصلے کے مطابق دو زخمی خواتین کا فی کس 10 لاکھ روپے جرمانہ،ایک زخمی کی ٹانگ ضائع ہونے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ،شدید زخمیوں کے لیے فی کس 7 لاکھ روپے جرمانہ اورمعمولی زخمیوں کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اس طرح گلشیر جاگیرانی گروپ پر خون ثابت ہونے کے بعد 1 کروڑ 48 لاکھ روپے جبکہ سکندر عرف دارا گروپ پر عورت کے قتل سمیت مجموعی طور پر 1 کروڑ 91 لاکھ روپے دیت عائد کی گئی جو موجود دونوں فریقین نے بغیرکسی دباؤ کے دل سے قبول کی فیصلے کے بعد دونوں فریقین آپس میں شیر و شکر ہو گئے اور بغل گیر ہوگئے اور فریقین کی صلح کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی صلح کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئیں اور گاؤں خرم جاگیرانی،دبر اور دیگر علاقوں میں معمولات زندگی معمول پرآ نا شروع ہوگئی تھی واضح رہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح کے لیے مختلف برادریوں،سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے کوششیں کی گئیں دونوں گروپوں کے پاس سینکڑوں افراد پر مشتمل امن قافلے بھی پہنچے تاہم پانچ ماہ بعد بالآخر فریقین کے درمیان صلح کرادی گئی ادھرانتہائی باخبر ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل سکھر کا چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کی ذاتی کوششوں سے دونوں فریقین کے درمیان فائر بندی کرائی گئی خونی تصادم اور کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا تھا کاروباری سرگرمیاں مفلوج تھیں دونوں گروپ اپنے اپنے علاقوں میں مورچہ بند ہو چکے تھے آئے روز جدید اسلحے سے فائرنگ کی جاتی تھی ایس ایس پی اظہر خان مغل کے مؤثر اقدامات اور حکمت عملی کے باعث علاقے میں امن بحال ہوا اور دونوں فریقین کے درمیان صلح میں بھی ان کا کردار کلیدی رہا