اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی بصیر پور۔ضلع بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے لیے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد،
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
بصیر پور۔ضلع بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے لیے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد، محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور سکول مینجمنٹ کے امور پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی ماہرین اور افسران نے شرکت کی، تربیتی سیشن میں ایجوکیشن آفیسرز کے لیے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، مقررین میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) محمد یوسف کاہلوں ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راب نواز ثاقب،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خالد وحید،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جمیل احمد رضوی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرید الحسن شاہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عطا محمد ظہیر شامل تھے، سیشن میں مقررین نے وقت کی پابندی، این ایس بی اور ایف ٹی ایف کی مینجمنٹ،کلاس روم آبزرویشن ٹول،لیسن پلاننگ اسکول مینجمنٹ اور تدریسی امور کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے، ڈسٹرکٹ ایلیمنٹری ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عطا محمدظہیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر کرنے کے لیے تعلیمی معیار کو اچھا کرنا ہوگا اور بچوں کی داخلہ مہم کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کروانا ہے، انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن افسران مانیٹرنگ کے عمل کو تیز کریں اور غیر حاضری کو بالکل قبول نہیں کیا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے ذمہ داریاں ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بہترین انداز سے سرانجام دے کر اپنے اداروں کو انٹرنیشنل لیول کے معیار کے مطابق لانے کے لیے محنت کرنا ہوگی، میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد یوسف محمد جمیل رضوی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سیکنڈری کے علاوہ رب نواز ثاقب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیپال پور فرید الحسن ڈپٹی ڈی او رینالہ خالد وحید ڈپٹی ڈی او تحصیل اوکاڑہ نے بھی سیکشن میں اپنی لیکچرز دیے اور خصوصی طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔