October 8, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر ) ممتاز سیاسی سماجی فلاحی کاروباری شخصیات میاں عدنان چوہدری سجاد خان فیاض رامے عادل

20250308_133310

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر ) ممتاز سیاسی سماجی فلاحی کاروباری شخصیات میاں عدنان چوہدری سجاد خان فیاض رامے عادل سلطان سعود فاروق خان چغتائی حاجی یونس زرگر رانا فیاض راشد سعدی نویدِ شاہ عثمانی نے ًعالمی یومِ خواتینً دن پہ اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ 8 مارچ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی منایا جاتا ہے، اور اس کا بنیادی مقصد خواتین کے حقوق،صنفی مساوات، اور ان کی سماجی، معاشی، ثقافتی، اور سیاسی کامیابیوں کا اعتراف کرنا ہے۔خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دینا اور ان کے ساتھ ہر سطح پر برابری کا سلوک یقینی بنانا۔خواتین کے خلاف تشدد، امتیازی سلوک، اور معاشرتی ناہمواریوں کے بارے میں شعور بیدار کرنا۔خواتین کو تعلیم، روزگار، اور کاروبار میں برابری کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرناہے خواتین کو سیاسی اور قیادتی عہدوں پر آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کرنا جبکہ  دنیا بھر میں خواتین کی سائنسی، فنی، سماجی، اور دیگر شعبوں میں کامیابیوں کو سراہنا،سید شفقت علی شاہ کا مزید کہنا تہا کہ یے دن 1908 میں نیویارک میں کام کرنے والی خواتین کے احتجاج سے جڑا ہوا ہے جہاں انہوں نے کم اجرت، طویل اوقاتِ کار، اور ووٹ کے حق کے لیے مظاہرہ کیا تہا جبکہ 1977 میں اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر اس دن کو تسلیم کر لیا یہ دن نہ صرف خواتین کے مسائل کی نشاندہی کے لیے ہے بلکہ ان کی کامیابیوں کا جشن منانے اور بہتر مستقبل کی طرف بڑھنے کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ہر سال 8 مارچ کو منائے جانے والے خواتین کے عالمی دن کے لیے ایک مخصوص تھیم مقرر کی جاتی ہے تاکہ خواتین کے حقوق اور مسائل کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جا سکے۔ خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 20فروری 2025 کو مالیاتی شمولیت اور سکالرشپس کے اجراء پر پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس کا تھیم سائنس میں مساوات کو تیز کرنا اور سائنس کے میدان میں صنفی مساوات کو فروغ دینا تھا۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کو ہر شعبے میں نماٸندگی دی گٸی ہے پارلیامنٹ ہو یا دیگر شعب جات میں خواتین میدان عمل میں ہیں۔