رپورٹ بیورو چیف ،شیخ محمد عرفان رضا سے تحصیل شورکوٹ کے ان تمام شہریوں کا شکریہ جو بجائے خاموشی سے مہنگی چیز خریدنے کے
رپورٹ بیورو چیف ،شیخ محمد عرفان رضا سے
تحصیل شورکوٹ کے ان تمام شہریوں کا شکریہ جو بجائے خاموشی سے مہنگی چیز خریدنے کے کم از کم اتنی زحمت کرتے ہیں کہ جیب سے فون نکالیں اور ہمارا آفس نمبر اسسٹنٹ کمشنر آفس شورکوٹ 5310171-047 ڈائل کریں اور ہمارا واٹس ایپ نمبر 03437492500 پر شکایت درج کروا کر بمشکل 30 سیکنڈ میں آپ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے متعلقہ دوکاندار کی تفصیلات فراہم کرتے ہیں، کچھ ہی دیر میں متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آئے گا، معاملے کی تصدیق کرے گا اور ناجائز منافع خور کو جرمانہ کرے گا یا اس پر ایف آئ آر لانچ کر کے اسے متعلقہ تھانے یا چوکی بھیج دے گا، یعنی گراں فروشی پر قابو پانے میں آپ کی ایک کال سے کئی مزید شہری لٹنے سے بچ گئے، اپنی ذمہ داری نبھائیں، ہمیں آگاہ کریں، ہم کاروائی کرکے آپ کو آگاہ کریں گے، شکریہ