*خضدار میں بی این پی کے کارکنان نے گرفتاری پیش کی*
*خضدار میں بی این پی کے کارکنان نے گرفتاری پیش کی*
*وڈھ سے خواتین کا دھرنا اور سردار اختر مینگل کی گرفتاری کے لیے احتجاج*
*خضدار، بلوچستان:* بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے کارکنان صوبے بھر کی طرح خضدار میں بھی گرفتاری پیش کرنے کے لیے پولیس تھانے پہنچ گئے۔ بی این پی کے مرکزی کال پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے جلوس کی شکل میں سٹی تھانہ خضدار کا رخ کیا، جہاں پارٹی فیصلے کے مطابق گرفتاری پیش کی۔
گرفتاری پیش کرنے والوں میں پارٹی رہنماؤں مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میر عبدالرؤف مینگل، واجہ لعل جان بلوچ، آغا سلطان ابراہیم احمد زئی، حیدر زمان بلوچ، خالد محمود ایڈوکیٹ، نور احمد میراجی، ماسٹر عبدالغفور مینگل، ایڈوکیٹ منیر احمد ساسولی، سیف اللہ شاہوانی، ندیم گرگناڑی، سفر خان مینگل، صادق غلامانی، غلام النبی ایڈوکیٹ، عبدالبنی، رئیس اعجاز مینگل ایوب عالیزئی حاجی ابراہیم کھیازئی نبی بخش انجم سیف اللہ مینگل ثناء اللہ ساسولی اور دیگر شامل تھے۔
کارکنوں نے سٹی تھانہ خضدار میں پارٹی قائدین اور قبائلی عمائدین سمیت وڈھ کے تاجروں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف احتجاجاً گرفتاری پیش کی۔ ادھر، وڈھ سے خواتین نے کراچی-کوئٹہ قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی۔ جبکہ سردار اختر مینگل اپنے فرزند میر گورگین مینگل اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ دس روز سے وڈھ پولیس تھانے میں گرفتاری دینے کے لیے بیٹھے ہیں۔