مستونگ کردگاپ دھرنا – تازہ ترین اپڈیٹ
مستونگ کردگاپ دھرنا – تازہ ترین اپڈیٹ
کوئٹہ سے تفتان جانے والا روٹ گزشتہ 8 دنوں سے لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کے احتجاج کے باعث بند ہے۔ ان 8 دنوں کے دوران ہمیں محض طفل تسلیاں دی گئیں اور انتظامیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
لہٰذا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے دھرنے میں مزید شدت لائیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کل سے کردگاپ کا راستہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے بھی مکمل بند ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے گزارش ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ایمرجنسی مریضوں کے علاوہ عام مریض بھی سفر سے اجتناب کریں۔
ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار رہیں گے۔
لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کی اپیل