*ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا بازار دورہ گرانفروشی کی روک تھام کےلیے سخت ایکشن سرکاری نرخ نامے سے زائد نرخ وصول کرنے والے 8 قصاب، گرفتار جیل منتقل،*
*ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا بازار دورہ گرانفروشی کی روک تھام کےلیے سخت ایکشن سرکاری نرخ نامے سے زائد نرخ وصول کرنے والے 8 قصاب، گرفتار جیل منتقل،*
*تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے خضدار شہر کے مختلف ایریاز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے قصابوں، سبزی فروشوں، پھل فروشوں، کریانہ مرچنٹ، دودھ فروشوں اور مرغی فروشوں کی دوکانوں کا معائنہ کیا اور سرکاری نرخ ناموں کی موجودگی معلوم کی*
*اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے عوامی شکایات، نرخ ناموں کی عدم موجودگی، سرکاری نرخ ناموں کے مطابق گوشت فروخت نہ کرنے والوں اور صفائی کی خراب صورتحال پر 8 قصائیوں کو ازخود گرفتار کر کے جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیا*
*اس موقع پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک میں گرانفروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی*
*گرفتار دکانداروں کو گرانفروشی کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور ایک ہفتے کےلیے سنٹرل جیل منتقل کیا گیا*
*انہوں نے کہا کہ اسطرح کی اچانک چیکنگ جاری رئیگی اس بابرکت مہینے میں جو بھی گرانفروشی کرتے ہوۓ پکڑا گیا تو وہ سیدھا جیل جائیگا*
*اس دورے کے دوران انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے ہمراہ تھے*