شمالی وزیرستان: سرکاری تنصیبات اور اہلکاروں پر حملے کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری
شمالی وزیرستان: سرکاری تنصیبات اور اہلکاروں پر حملے کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں سرکاری تنصیبات اور اہلکاروں پر ممکنہ حملوں کا انتباہ دیا گیا ہے۔
تھریٹ الرٹ کے مطابق، مسلح افراد سرکاری عمارتوں، سیکیورٹی فورسز اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی ہے کہ حفاظتی چوکیاں مزید مستحکم کی جائیں، حساس مقامات کی نگرانی بڑھائی جائے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔