November 16, 2026

بہاول نگر () ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ماہ رمضان کے حوالے سے پرائز کنٹرول مجسٹریٹ کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔

20250308_133310

بہاول نگر () ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ماہ رمضان کے حوالے سے پرائز کنٹرول مجسٹریٹ کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام پرائز کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ رمضان سہولت بازار کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرتے ہوئے عوام کو سہولیات فراہم کریں۔ اجلاس میں ہدایت جاری کی گئی کہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور زیادہ سے زیادہ جرمانے کئے جائیں اور مارکیٹس میں انسپیکشن کو بھی بڑھایا جائے۔
اجلاس میں رمضان پیکج کی شفاف اور منظم تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت جاری کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پیکج کی تقسیم میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو ان کا حق بروقت مل سکے
اجلاس کے اختتام پر متعلقہ حکام نے رمضان پیکج کے موثر اور منصفانہ طریقے سے تقسیم کے عزم کا اعادہ کیا۔