ھم ھیں مصطفائی محمد علی مصطفائی کلاسن المصطفے فاؤنڈیشن کی خدمات پر ایک نظر
ھم ھیں مصطفائی
محمد علی مصطفائی کلاسن
المصطفے فاؤنڈیشن کی خدمات پر ایک نظر
رمضان المبارک کا بابرکت۔رحمتوں بھرا ماہ مقدس ھم پر سایہ فگن ھے۔ھر طرف ایک عجیب سا سکون اور راحت محسوس ھورھی ھے۔مساجد۔گلیاں بازار گھروں میں گہما گہمی ھے۔ھر طرف رونقیں ھیں۔سحری افطاری کی بہاریں ھیں۔پاکستان میں جہاں انفرادی طور پر لوگ اس ماہ مقدس میں صدقہ خیرات۔عطیات اور زکوة پہلے سے زیادہ نکالتے ھیں وہاں این جی اوز کی شکل میں کئی ایک فلاحی ادارے بھی ملکی اور بین الااقوامی سطح پر اجتماعی طور پر خدمت میں مصروف ھیں۔سرزمین فیصل آباد پر قیام عمل میں آنے والی المصطفے فاؤنڈیشن 2020 سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ھے۔صحت۔تعلیم۔اور سماجی فلاحی کاموں میں چند سالوں میں بہت اچھا کام کیا ھے۔بانی چیرمین خالد حسین شہزاد کے وژن کے مطابق خدمت خدمت اور خدمت پر رضاکار دن رات دکھی انسانیت کی خدمت میں فی سبیل اللہ مصروف ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن نے 2024 ۔2025میں صحت کے شعبہ میں سینکڑوں فری میڈیکل۔الٹراساؤنڈ۔لیبارٹری ٹیسٹ۔فزیو تھراپی۔سائیکالوجی۔آرتھوپیڈک۔گائنی۔اور آنکھوں کے سفید موتیا اور نظر معائینہ کے سینکڑوں کیمپس لگائے گے اور ہزاروں مریضوں کو بالکل مفت صحت کی سہولیات انکے گھر کی دہلیز تک پنچائی گیں۔فائق میڈیکل کمپلیکس۔اور میٹرنٹی ھوم میں نہایت کم فیس میں سپشلسٹ ڈاکٹرز سے چیک اپ۔ادویات۔اور آپریشن کی مد میں لاکھوں روپے کا ریلف دیا گیا۔فری کیمپس پر تقریبا 90لاکھ روپے سے زائد خرچ ھوئے۔شعبہ تعلیم میں جامعہ دار المصطفے سوات۔مدرسہ دار المصطفے فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن اکیڈمی۔المصطفی انسٹیٹوٹ آف پیرامیڈیکس۔اور فنی تعلیم میں المصطفے کمپیوٹرز کالج۔المصطفی سلائی سنٹر پر مفت تعلیم دی جارھی ھے۔جامعہ دار المصطفے سوات میں رہائشی طلبہ کے لیے رہائش۔کھانا کا بھی انتظام ھے۔المصطفی اکیڈمی اور المصطفی انسٹیٹوٹ اف پیرامیڈیکس میں معمولی فیس لی جاتی ھے۔شعبہ سماجی فلاحی میں رمضان المبارک میں بیوہ خواتین کی امداد۔اولڈ ھوم کے بزرگوں بچوں کے لیے گفٹ پیک۔یتیم خانے اور چائلڈ پروٹیکشن کے بچوں کے لیے عید گفٹس۔المصطفے فاؤنڈیشن لنگر خانے پر سارا سال لنگر اور رمضان المبارک میں افطاری۔مدارس کے بچوں میں کپڑوں ۔جیکٹ۔اور دیوار مہربانی کے ذریعے غریبوں میں سردیوں میں گرم کپڑے۔کوٹ کی تقسیم ۔اور آئندہ کے منصوبہ جات میں المصطفے فاؤنڈیشن روزگار سکیم شامل ھے جس میں ہنر مند اور غیر مند غریب افراد اور بیوہ خواتین کے لیے چھوٹے لیول کے روزگار کا انتظام کرنا۔تاکہ بڑھتی ھوئی مہنگائی اور بےروزگاری کی وجہ سے پیدا ھونے والے سماجی سیاسی مسائل پر قابو پایا جاسکے۔المصطفے فاؤنڈیشن نے بے روزگار نوجوانوں کے لیے مختلف چھوٹے پیمانے پر پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک کے روزگار کا فریم ورک تیار کیا ھے جس میں مخیر حضرات اس رمضان المبارک میں بھرپور حصہ لیں تاکہ ملک سے بھکاری مافیا اور نوکریوں کی بجائے اپنا کاروبار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔اس سال اپنے عطیات المصطفے فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ آپ کے عطیآت سے کسی غریب کے روزگار کا بندوبست ھوسکے۔المصطفے فاؤنڈیشن نے ایک بہترین سلوگن دیا ھے کہ بھیگ نہیں روزگار دو۔اس سلسلے میں آپ درج ذیل نمبر پر رابط کرسکتے ھیں۔03124842711 یا فائق میڈیکل کمپلیکس غلام محمد آباد میں رابط کریں آور لینے کی بجائے دینے والا بنانے میں مدد کریں۔بیوہ خواتین کے بچوں کو بھیگ نہیں روزگار دیں۔تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ھوسکے۔اور بھیگ خیرات کی مانگنے کی عادت سے بچ سکے۔المصطفے فاؤنڈیشن روزگار کے انتظام کے ساتھ چیک ایند بیلنس کا نظام بھی رکھے گی تاکہ لوگوں کے عطیات کوئی ضائع نہ کرسکے۔المصطفے فاؤنڈیشن فوتگی اور خوشی پر فری برتن سروس بھی مہیا کررھی ھے۔پاکستان بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے جزبے سے سرشار رضکار فی سبیل اللہ دن رات مصروف خدمت ھیں المصطفے فاؤنڈیشن 98%تک آپ کی امداد متعلقہ افراد تک پنچاتی ھے۔صرف 2% اخراجات ھیں۔آپ اپنے عطیات صدقات۔زکوة۔فطر۔دل کھول کر المصطفے فاؤنڈیشن کو دیں۔المصطفے فاؤنڈیشن کئی دیگر این جی اوز کے ساتھ ملکر بھی کئی ایک منصوبہ جات پر کام کررھی ھے