November 16, 2026

*پولیس مقابلہ* *سکھر*بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز

20250303_213016

*پولیس مقابلہ*

*سکھر*بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز

*ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پہ ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی قیادت میں سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی*

*تھانہ دادلوء کی حدود کورائی واہ پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد، دو ساتھی فرار*

گرفتار ڈاکو چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا

گرفتار ڈاکو , واردات کے ارادے سے شاراہ پہ موجود تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس تعاقب کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ساتھی فرار

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *امجد احمد چاچڑ* کے نام سے ہوئی

گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد

گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

زخمی ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے

*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان*

*ترجمان سکھر پولیس*