November 16, 2026

بہاولنگر،()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال بہاولنگر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

IMG-20250308-WA0143

بہاولنگر،()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال بہاولنگر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر شوکت علی وٹو نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات، ادویات کی فراہمی اور مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا۔
ڈاکٹر شوکت علی وٹو نے مریضوں کی تعداد اور علاج کے دوران پیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا اور ہسپتال عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔