بہاولنگر() وزیر اعلیٰ کے ایس ڈی جیز (SDGs) پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
بہاولنگر() وزیر اعلیٰ کے ایس ڈی جیز (SDGs) پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور جاری ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
انہوں نے ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ اجلاس کے دوران درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے۔