November 16, 2026

بہاولنگر ،() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا اسکولوں کے دورہ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی معیار اور سہولیات کا جائزہ

20250303_213016

بہاولنگر ،() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا
اسکولوں کے دورہ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی معیار اور سہولیات کا جائزہ
گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول بہاولنگر کا تعلیمی حکام کی جانب سے دورہ کیا گیا، جس کا مقصد اسکولوں میں تعلیمی معیار، صفائی ستھرائی، اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی گئی، جہاں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ بعض کمروں میں روشنی اور فرنیچر کی کمی، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، اور ٹوٹی ہوئی دیواروں کی نشاندہی کی گئی۔ حکام نے ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔
اساتذہ اور والدین نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے اور اسکولوں میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول میسر آسکے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔