بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ (PHCIP) کے تحت ڈسٹرکٹ
بہاولنگر() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ (PHCIP) کے تحت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں آغوش پروگرام سمیت دیگر منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل اور مستحق افراد تک سہولیات کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو موثر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اجلاس کے دوران مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا