November 16, 2026

لاہور (تھانہ ساندہ) – آزادی صحافت پر ایک اور سنگین حملے میں، پولیس نے ایس اے ٹائمز کی ٹیم پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں غیر قانونی

20250303_213016

لاہور (تھانہ ساندہ) – آزادی صحافت پر ایک اور سنگین حملے میں، پولیس نے ایس اے ٹائمز کی ٹیم پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا۔ اس دوران معروف اینکر *نعمان سلہری* کا ناک توڑ دیا گیا جبکہ دیگر ٹیم ممبران کو بھی شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے مرد نمائندوں کے ساتھ ساتھ خاتون ٹیم ممبر پر بھی ظلم کی انتہا کر دی۔

ایس اے ٹائمز کی ٹیم مشکوک پولیس اہلکاروں کی سرگرمیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے رپورٹنگ کر رہی تھی کہ اچانک پولیس اہلکاروں نے ٹیم پر حملہ کیا اور موبائل فون اور کیمرے چھین لیے اور یرغمال بنا کر تھانے لے گئے۔
پولیس اہلکار پوری رات ٹیم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، جس کے نتیجے میں اینکر نعمان سلہری کی ناک ٹوٹ گئی، جبکہ دیگر عملے کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔

ایس اے ٹائمز کی ٹیم کو شدید دباؤ اور صحافتی برادری کی آواز بلند ہونے کے بعد بالآخر رہا کر دیا گیا، لیکن ان کے ساتھ ہونے والے وحشیانہ سلوک نے آزادی صحافت پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ صحافیوں کو خاموش کرانے کی ایک خطرناک کوشش بھی ہے۔

ہم حکومت، انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافتی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس غیر قانونی اور غیر انسانی سلوک کا فوری نوٹس لیں، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں، اور آزادی صحافت کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔