November 16, 2026

بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ فروری کی کار گزاری

20250303_213016

بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ فروری کی کار گزاری،کل1317مقدمات درج،1062ملزمان گرفتار،399ملزمان اشتہاری،233عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اوردو کروڑ62لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او حافظ کامران اصغر
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) حافظ کامران اصغر کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے ماہ جنوری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث1062ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں دو کروڑ62لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔اسی طرح چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث کل 03گینگز کے09ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے04لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے75ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے56پسٹل،10بندوق/رپیٹر،07رائفلیں،02ریوالوراور237روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے167ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ3کلو سے زائد ہیروئن، 44کلو سے زائد چرس،4کلو سے زائد بھنگ،2943لیٹر شراب اور11چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے44اے کیٹگری سمیت کل399ملزمان اشتہاری اور233عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے07مقدمات کا اندراج کرکے25ملزمان کو گرفتار کیا۔اسی طرح پولیس خدمت مراکز پر بہاولنگر پولیس کی جانب سے15750شہریوں کو مختلف سہولیات مہیا کی گئیں۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔