November 16, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعا ان لائن نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد کی

IMG-20250307-WA0207

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف دعا ان لائن نیوز ٹی وی محمد عامر حسین قریشی سے اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد کی کالونی چوک میں بڑی کاروائی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نگہبان راشن پروگرام کے پیسوں میں کٹوتی کرتے ہوئے ایک دکاندار ذاکر ولد اسلم دھرم پورہ کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق بینظر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح ریٹلرز نے نگھہبان راش پروگرام میں بھی مستحقین کو ملنے والی امداد سے کٹوتی شروع کر دی تھی ۔ کس کی شکایت موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمیشنر مہر خلیل احمد فوری کارروائی کرتے ہوئے محلہ دھرم پورہ میں واقع ریٹیلر شاپ کے مالک ذاکر نامی شخص کر گرفتار کرلیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے غریبوں کے لیے راشن پروگرام کی رقم میں کسی قسم کی کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں مزید کہا کہ اگر کسی بھی نے کٹوتی کی تو مجھے اطلاع کریں ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔اہل علاقہ نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسی کاروائیوں سے مستحقین کا حق کھانے والے حرامخوروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔