November 16, 2026

*حالیہ دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں اور سامان کا استعمال یہ واضح ثبوت ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے، آرمی چیف کا بنوں کا دورہ۔۔۔!!!*

20250303_213016

*حالیہ دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں اور سامان کا استعمال یہ واضح ثبوت ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے، آرمی چیف کا بنوں کا دورہ۔۔۔!!!*

*آرمی چیف نے کہا کہ منصوبہ سازوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔*

*دہشت گرد پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہےہیں، آرمی چیف*

*دشمن عناصر کی ایما پر کام کرنے والے خوارج، ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، جنرل عاصم منیر*

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، دشمن عناصر کی ایماء پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی فوجیوں کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا اور بنوں کینٹ دہشت گردی میں جانیں گنوانے والے شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں میں فوجی جوانوں سے خطاب کیا اور حملہ آوروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں فوجیوں کے بہادرانہ اقدامات کو سراہا۔