41

رمضان اور قران کا چولی دامن کا ساتھ ہے ائیں ہم اس بابرکت مہینے میں یہ عہد کریں کہ ہم قران مجید کے ساتھ اپنا مضبوط تعلق جوڑیں گے اور اس کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر صراط مستقیم پر چلیں گے

رمضان اور قران کا چولی دامن کا ساتھ ہے
ائیں ہم اس بابرکت مہینے میں یہ عہد کریں کہ ہم قران مجید کے ساتھ اپنا مضبوط تعلق جوڑیں گے اور اس کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر صراط مستقیم پر چلیں گے
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اسرار احمد کے شاگرد رشید اور تنظیم اسلامی کے سینیئر رہنما حاجی نثار احمد شفیق نے دورہ ترجمہ القران کی نشست خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ قران مجید محض تلاوت کے لیے نہیں بلکہ یہ کتاب عمل ہے اور اسے غور فکر کرنے کے لیے نازل کیا گیا ہے
اللہ تعالی نے قران مجید میں ارشاد فرمایا ہے “”یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری برکت والی تاکہ اس کی ایتوں کو سوچیں اور عقلمند نصیحت مانیں”
قران مجید صرف ایک کتاب نہیں بلکہ روئے زمین پر بسنے والے تمام انسانوں کے لیے ضابطہ حیات ہے یہ کتاب ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کا درس دیتی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ برکت و رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی نے اپنی بہت بڑی نعمت قران مجید کو نازل کیا
انہوں نے مزید کہا کہ قران مجید کا ایک اہم مقصد نفس کا تزکیہ اور اس کی اصلاح ہے ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں تقوی پرہیزگاری اختیار کرنی چاہیے
اج مسلمان پوری دنیا میں زوال کا شکار ہیں اس کی وجہ صرف اور صرف قران کے احکامات سے دوری ہے
بقول علامہ محمد اقبال
وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہو کر
اور تم خوار ہوئےتارک قراں ہو کر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں