صومالیہ اسلامی امارت کے دروازے پر مولانا نجیب اللہ کے قلم سے
صومالیہ اسلامی امارت کے دروازے پر
مولانا نجیب اللہ کے قلم سے
خیر وشر روشنی وتاریکی ایمان وکفر حق وباطل سچ اور جھوٹ رحمن کے بندوں اور شیطان کے پجاریوں کا مقابلہ ہزار ہا سال سے جاری ہے اور یہ سلسلہ مزید بھی چلے گا آج دنیا میں اگر کفر اپنے سامان حرب و ضرب پر نازاں اور خوش ہے تو دوسری طرف ایمان ویقین اور حق کی قندیل ہاتھوں میں لیے ہوئے دنیا کے مختلف خطوں میں چند ایسے سرفروش جانباز اور رجال کار بھی موجود ہیں جن کے صرف چلنے پھرنے اٹھنے بیٹھنے میں بھی کفر کو اپنی موت نظر آتی ہے کفر پر لرزاں طاری ہوجاتا ہے اور خوشی ماتم اور آہ و بکاء میں بدل جاتی ہے۔
سلام ہو ان کے چلنے پھرنے پر سلام ہو ان کے اٹھنے بیٹھنے پر سلام ہو ان کی صبحوں شاموں پر سلام ہو ان کے زنگ لگے ہتھیاروں پر سلام ہو ان کے جذبوں پر سلام ہو ان کی گمنامی پر ان کے غریب الدیار ہونے پر۔
لیکن آہ ایسے نگینے اور قیمتی نفوس چند ہیں بس چند لیکن کیا ہوا رب سے جانوں کا سودا کرنے والے تھوڑے ہی تو ہوتے ہیں رب سے محبت کرنے والے بھلا کبھی زیادہ بھی ہوئے ہیں؟ دین پر مر مٹنے والوں نے کب اپنی کثرت جتلائی ہے؟ اللہ کے خاص بندے قلیل تعداد میں ہی ہوتے ہیں اور حکمت بھی اسی م