79

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دارالحکومت کے تین حلقوں کے ٹربیونل کی کارروائی میں مداخلت کا معاملہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دارالحکومت کے تین حلقوں کے ٹربیونل کی کارروائی میں مداخلت کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے ٹربیونل کے سکوپ کی غیرآئینی حد بندی پر شدید تشویش کا اظہار

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے انتخابی عذرداریوں کے معاملوں میں مداخلت سے مکمل گریز کا مطالبہ

عدلیہ اور ججز کے حددرجہ احترام کے قائل ہیں مگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کنڈکٹ نہایت نامناسب اور منصب اور عدل و انصاف کے یکسر منافی ہے، ترجمان تحریک انصاف

اپنے ساتھی ججز کو خفیہ ایجنسیوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی مینڈیٹ چوروں کی خاموش معاونت دستور و جمہوریت پر صریح ظلم کے مترادف ہے، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے انتخابی نتائج روزِ روشن کی طرح واضح اور کسی قسم کے شک و شبہے سے پاک ہیں، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدوار اوسطاً 40 ہزار ووٹوں کی برتری سے منتخب ہوئے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

تینوں حلقوں کے فارم 45 کی موجودگی میں معاملہ دو اور دو چار کیطرح سیدھا سادھا اور حل طلب ہے، ترجمان تحریک انصاف

ٹربیونل جج جسٹس جہانگیری معاملے کو ٹھیک ٹھیک دستور و قانون کی روشنی میں نمٹانے کی سعی کر رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

مجرم الیکشن کمیشن اور شکست خوردہ کٹھ پتلیاں معاملے کو تکنیکی بنیادوں پر الجھا کر غیرمعیّنہ مدت تک التواء میں ڈالنا چاہتے ہیں اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بادی النّظر میں سہولتکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

جسٹس عامر فاروق چیف جسٹس کے منصب اور آئین، قانون اور انصاف کی آبرو خاک میں ملانے کی بجائے ٹربیونل کو آزادی سے فیصلے کا موقع دیں، ترجمان تحریک انصاف

جسٹس عامر فاروق مینڈیٹ چوروں کے ساتھ مکروہ گٹھ جوڑ سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سپریم جیوڈیشل کونسل کے ذریعے راست اقدام اٹھانے میں حق بجانب ہوں گے، ترجمان تحریک انصاف

ٹربیونل جج چیف جسٹس کی غیرقانونی مداخلت اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین، قانون اور اپنے ضمیر کی روشنی میں معاملہ نمٹائیں، ترجمان تحریک انصاف

تحریک انصاف عوام کے چوری کردہ ایک ایک ووٹ کا تحفظ کرے گی اور آخری ووٹ کی حرمت بحال کروانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، ترجمان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں