75

نیپرا کی جانب سے بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں 7 روپے سے زائد کے اضافے کی حکومتی درخواست کی منظوری

نیپرا کی جانب سے بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں 7 روپے سے زائد کے اضافے کی حکومتی درخواست کی منظوری

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نیپرا اور مینڈیٹ چور سرکار کے مابین عوام دشمن اور مکروہ گٹھ جوڑ کی شدید مذمت

ساکھ، صلاحیّت اور عوامی مینڈیٹ سے محروم مجرم سرکار اپنی طاقت کے زور پر اپنی نالائقی، نااہلی اور نکمّے پن کی قیمت عوام سے بطور بھتہ وصول کررہی ہے، ترجمان تحریک انصاف

نیپرا اپنے حقیقی کردار سے دست کش ہوکر سفّاک حکمرانوں اور مافیاز کے مفادات کی نگرانی میں لگا ہوا ہے، ترجمان تحریک انصاف

بجلی کے بلند ترین نرخ معیشت کے وجود سے سانسوں کی آخری رمق تک نچوڑ رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

گھریلو صارفین سے لیکر صنعت و ذراعت تک معاشرے کا ہر طبقہ بجلی کے بلوں کی صورت میں سرکار کو بھتہ دینے پر مجبور ہے، ترجمان تحریک انصاف

مہنگے ایندھن اور ظالمانہ، لایعنی، غیرقانونی اور بیہودہ ٹیکسوں کی بھرمار سے بجلی کا ایک یونٹ تین سے چار گنا تک مہنگا کر دیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

تحریک انصاف کی منتخب حکومت کے دور میں بجلی کا ایک یونٹ کم و بیش 16 روپے میں دستیاب تھا، ترجمان تحریک انصاف

توانائی خصوصاً بجلی کے شعبے کو گزشتہ دو سال سے اصلاحات سے محروم رکھ کر اور وصولیوں کے نہایت ناقص طریقۂ کار کے تحت عوام کا بھرکس نکال دیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف

غریب اور نادار طبقے کیلئے بجلی کے بل کو موت کا پروانہ بنا دیا گیا ہے جبکہ متوسط اور تنخواہ دار طبقہ بھی بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے سسک رہا ہے، ترجمان تحریک انصاف

نیپرا مجرموں کی سہولتکاری بند کرے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی حکومتی درخواست پر سنایا گیا فیصلہ واپس لیا جائے، ترجمان تحریک انصاف

مینڈیٹ چور اور ان کے سرپرست بجلی کے نرخوں کو اسی سطح پر واپس لائیں جس پر یہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں دستیاب تھی، ترجمان تحریک انصاف

عوام کو اپنے حقوق کیلئے فیصلہ کن تحریک کیلئے نکلنا ہوگا، تحریک انصاف عمران خان کی پکار پر 24 کروڑ عوام کے حقوق کیلئے نکلے گی اور ظالموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، ترجمان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں