اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز عزت وتکریم سے عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا عمل جاری
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز عزت وتکریم سے عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا عمل جاری، ریونیو فیلڈ سٹاف مستحق افراد کے گھروں تک 10 ہزار روپے کے پے آرڈرز تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سوشیو اکنامک رجسٹری کے رجسٹرڈ افراد میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت پے آرڈرز کی تقسیم کیے جارہے ہیں، مالی معاونت کے لیے پے آرڈرز مستحق گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں، مستحق افراد پے آرڈرز کے ذریعے اپنی پوری رقم 10 ہزار روپے وصول کریں، مستحق افراد رقوم نکلوانے کے لیے کسی کے جھانسے میں نہ آئیں، حکومت پنجاب کی جانب سے امدادی رقم دیتے ہوئے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جا رہی، مشتق افراد کو فراہم کی جانے والی حکومتی امداد سے کٹوتی یا کسی بھی قسم کی رقم کا تقاضا جرم ہے، عوام الناس سے اپیل ہے کہ اگر اپ سے کوئی ریٹیلر یا موبائل شاپ مالک اور موبائل کمپنی کا نمائندہ رقم کا تقاضا کرے تو ڈی سی آفس کے نمبر 9200287-044 پر فوری طور پر اطلاع دیں۔