رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے: میاں کاشف ثناء چوہدری
رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے: میاں کاشف ثناء چوہدری
ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) رمضان مبارک عبادت، صبر اور ایثار کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک اور یہ مہینہ امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے- ماہِ رمضانُ ہماری مغفرت بخشش کا پیغام لے کر آیا ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک نازل فرمایا۔ مخیر حضرات ماہ رمضان میں اپنے اردگرد غریبوں، ناداروں، یتیموں کی ہر حال میں مدد کریں اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوں ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیات امیدوار صوبائی اسمبلی میاں کاشف ثناء وائٹل گروپ والے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر بھی اس ماہ رمضان المبارک کے احکام کی پابندی کرتے ہوئے منافع کم کریں۔ مخیر حضرات غریبوں، مسکینوں اور مساکین کا خصوصی احترام کریں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کریں