77

‏آپ کے خیال میں ججوں کیلئے یہ آسان فیصلہ نہیں تھا کہ وہ سنی اتحاد کونسل کے حق میں ججمنٹ دے کر معاملہ نبٹا دیتے؟ اگر میں غلط نہیں تو یہ نکتہ سب سے پہلے جسٹس منصور نے اٹھایا تھا کہ تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھینا گیا لیکن پارٹی ختم نہیں ہوئی تھی۔

‏آپ کے خیال میں ججوں کیلئے یہ آسان فیصلہ نہیں تھا کہ وہ سنی اتحاد کونسل کے حق میں ججمنٹ دے کر معاملہ نبٹا دیتے؟ اگر میں غلط نہیں تو یہ نکتہ سب سے پہلے جسٹس منصور نے اٹھایا تھا کہ تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھینا گیا لیکن پارٹی ختم نہیں ہوئی تھی۔ پھر اسی نکتے کو جسٹس اطہر، جسٹس منیب اور جسٹس عائشہ نے مزید وضاحت سے کھنگالا جس پر فائز عیسی کو بھی یہ ماننا پڑا کہ اس کے 13 جنوری کے فیصلے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی ختم ہوگئی اور اس نے بھی یہ تسلیم کیا کہ الیکشن کمیشن نے اس کے فیصلے کی غلط تشریح کی۔
اب اگر اتنا بڑا فیصلہ آیا ہے تو اس کی وجوہات جاننا بھی ضروری ہوگا۔
آخر کیا وجہ ہے کہ “نظام” کو تحریک انصاف کی سیاسی حیثیت تسلیم کرنا پڑی اور اسے سیٹیں واپس دلانی پڑیں؟
نظام کی بیٹی کی عزت بیچ چوراہے لٹ چکی ہے، اور جس نے یہ عزت لوٹی ہے، نظام کی خواہش ہے کہ وہی اس کی بیٹی کے سر پر دوبارہ چادر رکھے۔
عمران خان نظام کی بیٹی کے سر پر چادر رکھنے کو تیار ہے بشرطیکہ نظام اپنے موجودہ چیف سے جان چھڑائے۔
آنے والے دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ نظام کیسے اپنے چیف سے جان چھڑانے کیلئے مزید اقدامات کرتا ہے!!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں