85

ملزمان کو ریلیف فراہمی ثابت,اینٹی کرپشن ملتان کے دو اسسٹنٹ ڈرائریکٹرز معطل

ملزمان کو ریلیف فراہمی ثابت,اینٹی کرپشن ملتان کے دو اسسٹنٹ ڈرائریکٹرز معطل

ڈی جی سہیل ظفر چھٹہ ملتان پہنچے,مختلف کیسز میں ملوث ملزمان کو ریلیف فراہم کرنے ہر اظیار برہمی,100 سے زائد فائلیں قبضہ میں لے لیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساب ڈوگر,ناظمہ مشتاق کو معطل کردیا,تحقیقات شروع,کرپشن میں ملوث مزید کردار سامنے آنے کا قوی کا امکان

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ ملتان ریجن میں تعنیات افسران کی ملزمان سے ملی بھگت کرکے انہیں بھاری رقوم کے عوض ریلیف دینے پر برہم ہوگئے,دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو معطل کردیا,خارج کیے گئے مقدمات اور ڈراپ کیجانے والی انکوائریاں سمیت اہم کیسز کی ایک سو سے زائد فائلیں اٹھا کر لاہور ساتھ کے گئے,اعلی سطحی تحقیقات کا فیصلہ مزید کردار سامنے آنے کا امکان ,ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کو خفیہ ذرائع سے پتہ چلا اینٹی کرپشن ملتان ریجن کے افسران نے زیر تفتیش کیسز میں ملزمان سے ملی بھگت کررہی ہے اور بھاری رقوم لیکر انہیں ریلیف دیا گیا ہے جس پر انہوں نے سپیشل آڈٹ ٹیم بھیج کر ملتان آفس کا ریکارڈ چیک کرنے اور میگا سکینڈلز بارے موجودہ صورتحال کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا ٹاسک دیا,آڈٹ ٹیم ملتان پہنچی اور ریکآرڈ کی چھان بین کی آڈٹ ٹیم کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے پر اتوار کے روز ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چھٹہ ااچانک ملتان آفس پہنچ گئے اور آڈٹ ٹیم کیجانب سے کی گئی نشاندہی ہر زاتی مفادات کی خاطر ملزمان کو ریلیف اور بے گناہ قرار دیے گئے کیسز کی فائلیں منگوا لیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ ان میگا سکینڈلز میں نشتر اسپتال کرپشن کیس,ناگ شاہ سے شجاع آباد روڈ کی تعمیر محکمہ بلڈنگ ایم ڈی اے واسا گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس متی تل روڈ پلازہ کرپشن کیس سمیت دیگر ایم کیسز شامل ہیں جن میں ملزمان سے بھاری رقوم وصول کرکے انہیں ریلیف دیا گیا ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس صورتحال پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ملزمان کو ریلیف فراہم کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسان ڈوگر اور خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناظمہ مشتاق کو معطل کردیا جن کیخلاف باقاعدہ تحقیقیات شروع کر دی گئی ہیں,ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ احسان ڈوگر نے بھاری رشوت لیکر متعدد انکوائریاں ڈراپ کیں,ناظمہ مشتاق نے باسٹھ کروڑ کی کرپشن کے مقدمات 21/22 22/4 کے ملزمان تحصیل دار رائے عنایت وغیرہ کو بے گناہ قرار دے کر اپنے بینک بیلینس میں اضافہ کیا,ڈی جی اینٹی کرپشن نے سکینڈلز کی انکوائریوں اور مقدمات کی فائلیں اپنے قبضہ میں لیکر لاہور روانہ ہوگئے,ذرائع کا کہنا ہے آڈٹ ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں مزید افسران کیخلاف بھی کارروائی کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں