November 10, 2026

بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات، سہولیات اور سیکیورٹی کا

20250303_213016

بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات، سہولیات اور سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ تعلیمی اور سیکیورٹی حکام بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں صفائی، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اور امتحان میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
امتحانی مراکز کے دورے کے دوران طلبہ و طالبات سے بھی ان کے مسائل دریافت کیے گئے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ وہ بچوں کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری اور دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دیں تاکہ طلبہ کو صاف اور منصفانہ ماحول میں امتحان دینے کا موقع ملے۔