اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ ادیبہ اور شاعرہ شاہدہ لطیف کو اعجازِ قلم انٹرنیشنل
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ ادیبہ اور شاعرہ شاہدہ لطیف کو اعجازِ قلم انٹرنیشنل فورم پاکستان کی جانب سے سال 2026ء کے لیے اعجازِ قلم ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جانے پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کااظہار۔
تفصیلات کے مطابق اعجازِ قلم انٹرنیشنل فورم پاکستان کی جانب سے جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کی مناسبت سے منعقدہ اعزازات کی سالانہ سلسلہ وار تقریب کے سلسلے میں شاہدہ لطیف اسلام آباد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ خوبصورت یادگاری شیلڈ پر ان کا نام درج کیا گیا ہے، جو ان کے لیے اعزاز اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شاہدہ لطیف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخصیت کی خدمات کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ایک قابلِ تحسین روایت ہے۔ ایسے اعزازات نہ صرف متعلقہ شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شاہدہ لطیف آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے نیک نامی حاصل کرتی رہیں گی۔ انہوں نے ان کے لیے مزید کامیابیوں، عزت و وقار، صحت و سلامتی اور روشن مستقبل کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
خصوصی طور پر اعجازِ قلم انٹرنیشنل فورم پاکستان کی انتظامیہ کو بھی اس خوبصورت اعترافِ خدمات اور حوصلہ افزائی کی روایت برقرار رکھنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیاہے۔