November 10, 2026

قصور بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس کے لیے مختص سرکاری اراضی کا ریونیو ریکارڈ میں اندراج تاحال نہ ہو سکا، سوالات اٹھنے لگے

Screenshot_2026-11-08_083904.028

قصور
بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس کے لیے مختص سرکاری اراضی کا ریونیو ریکارڈ میں اندراج تاحال نہ ہو سکا، سوالات اٹھنے لگے

قصور بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس کی تعمیر کے لیے منظور شدہ مجموعی طور پر 35 کنال 5 مرلہ سرکاری اراضی میں سے مبینہ طور پر 16 کنال اراضی کا تاحال ریونیو ریکارڈ میں اندراج نہ ہونے کا معاملہ توجہ طلب بن گیا ہے

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس کے لیے سرکاری منظوری اور متعلقہ احکامات موجود ہونے کے باوجود مبینہ طور پر 16 کنال سرکاری اراضی کا ریونیو ریکارڈ میں اندراج تاحال مکمل نہیں ہو سکا، جس کے باعث مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں

اہم سوال یہ ہے کہ جب اراضی کی منظوری اور سرکاری احکامات جاری ہو چکے ہیں تو پھر ریونیو ریکارڈ میں اندراج کا عمل کیوں رکا ہوا ہے؟ کیا اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کی جانب سے ضروری کارروائی مکمل نہیں کی گئی یا قصور بیرون پٹواری سرکل کی سطح پر کسی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے؟

عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ریونیو ریکارڈ میں اندراج نہ ہونے کی وجوہات سامنے لائی جائیں

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منظور شدہ سرکاری اراضی کے اندراج کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا جائے اور اگر کسی سطح پر غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہوئی ہے تو اس کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے

شہریوں کا کہنا ہے کہ ،اب دیکھنا یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس اہم معاملے کا نوٹس لے کر ریونیو ریکارڈ میں اندراج یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے؟