November 10, 2026

میرپورخاص (شاھدمیمن) شہریوں کو سوئی گیس کی عدم فراہمی پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کی

IMG-20250305-WA0321

میرپورخاص (شاھدمیمن) شہریوں کو سوئی گیس کی عدم فراہمی پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کی جانب سے سوئی گیس افسران کو طلب کر لیا گیا، رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں حیدرآباد، میرپورخاص اور ٹنڈوالہیار میں بلا تعطل گیس کی فراہمی اور گیس پریشر میں بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال، سوئی گیس افسران کی رکن قومی اسمبلی کو سوئی گیس فراہم کرنے میں بہتری کی یقین دہانی کرا دی تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینجر سندھ مدنی صدیق، حیدرآباد اور میرپورخاص کے ریجنل ہیڈز کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ سے ملاقات کی افسران کی جانب سے رکن قومی اسمبلی کو سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی اور گیس پریشر میں بہتری کی یقین دہانی کروائی گئی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ کا کہنا تھا کہ سوئی گیس حکام کو حیدرآباد میں جاری پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے ہیں ساتھ ہی مانیٹرنگ میکانزم میں بھی بہتری کی امید ظاہر کی ہے خاص طور پر حیدرآباد، میرپورخاص اور ٹنڈوالہیار کی عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے اور رمضان المبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور گیس کی فراہمی کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کی ہدایت کی جس پر افسران نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عوام کو گیس باآسانی میسر آئے گی رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد ہو یا میرپورخاص کی عوام کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں عوامی مفادات کے کاموں کو بغیر کسی رکاوٹ کے پایا تکمیل تک پہنچائیں گے۔