November 10, 2026

میرپورخاص (رپورٹ شاھدمیمن) پریس کلب کے زیراہتمام ایم پی سی ٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 میں دوسرے روز تین میچ کھیلے گئے پہلا

20250303_213016

میرپورخاص (رپورٹ شاھدمیمن) پریس کلب کے زیراہتمام ایم پی سی ٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 میں دوسرے روز تین میچ کھیلے گئے پہلا میچ آرسی اسپورٹس اور مسری گرین ویلی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آر سی اسپورٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کئے نادر 37 اور رحیم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے مسری گرین ویلی کے راجہ اور عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں مسری گرین ویلی کی ٹیم 111 بنا سکی دوسرا میچ شیخ الیون اور پیر نور محمد الیون کے درمیان کھیلا گیا شیخ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے نوید اور فیضان 23،23 رنز بنا کر نمایاں رہے لیاقت اور زاہد اللہ نے دو دو وکٹ حاصل کیں جواب میں پیر نور محمد الیون 67 رنز بنا سکی ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ آر سی اسپورٹس اور پیرنور محمد الیون کے درمیان کھیلا گیا آر سی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 99 رنز کا ٹارگٹ دیا مہران 38 اور رحیم 34 رنز بنا کر نمایاں رہے ارتضیٰ اور لیاقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں پیر نور محمد الیون کی ٹیم 84 رنز بنا سکی ایس لفٹی 59 رنز بنائے اس موقع پر پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور، سینئر صحافی شوکت پنہور، واحد حسین پہلوانی، معروف سرجن ڈاکٹر لیکھراج، پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر اسحاق ناریجو، مھران پنہور، ٹورنامنٹ آرگنائزر علی جان بھٹی، فہد سلطان چانڈیو، بلال محمود، اسد چاکی اور بڑی تعداد شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں موجود تھے۔