November 10, 2026

عمر کوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون عمرکوٹ نے اپنی رپورٹ میں تپیداروں کی جانب سے زرعی زمین کےجعلی دستاویزات بنانے کی تصدیق کردی،کھاتادوبارہ اصل مالک کے نام پر منتقل کردیاگیا۔

IMG-20250305-WA0279

تفصیلات کے مطابق کنری محکمہ روینوکے چندتپیداروں کی جانب سے مبینہ طورپر زمینوں کے جعلی دستاویزات بنانے کامعاملہ،دیہہ بارانی کے زمیندارمحمدیعقوب آرائیں کی درخواست پرجاری تحقیقات مکمل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون عمرکوٹ جاویداحمدڈاہری مختیارکارآفس کنری پہنچے اورا نکی جانب سے جاری کردہ تحریری رپورٹ میں انہوں تصدیق کی ہے کہ تپیداروں نے بددیانتی کی بنیادپر دیہہ بارانی کے زمیندارمحمد یعقوب آرائیں کی 28 ایکٹرزرعی زمین کے جعلی دستاویزات بناکرکھاتامحمدعلی کے نام پر منتقل کردیاتھاانہوں نےجعلی کھاتاکومنسوخ کرکے زمین دوبارہ اصل مالک محمد یعقوب آرائیں کے نام پر منتقل کردی ہے،تاہم جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں محکمہ روینوکنری کے دوتپیداراظہرمیمن اوراقراررندبدستورمعطل ہیں اور مذیدتحقیقات جاری ہے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تعلقہ کنری میں زمینوں کے جعلی دستاویزات بنانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد محکمہ روینوعمرکوٹ کے بالا افسران نے سخت نوٹس لیتے تحقیقات کرآغازکردیاتھا،اوراس حوالے سے مذیدشکایتی درخواستوں پرتحقیقات جاری ہے۔