میلسی بیو رو چیف اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا سرپرائز وزٹ مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ ناقص صفائی کے معاملاتِ پر سخت بازپرس
میلسی بیو رو چیف اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا سرپرائز وزٹ مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ ناقص صفائی کے معاملاتِ پر سخت بازپرس تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا اچانک دورہ کیا صدر سٹی پریس کلب میلسی قیصر ممتاز خیرپوری ایڈوکیٹ بھی موجود تھے اس دوران اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار نے چلڈرن وارڈ ایمرجنسی وارڈ اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا بعض جگہوں پر صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بات چیت کی اور مسائل پوچھے ایم ایس نے ادویات کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڑھیار نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور ہسپتال میں داخلی راستوں کو خوبصورت اور قابل دید بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر ایم ایس, فنانس آ فیسر فرہاد صدر سٹی پریس کلب میلسی قیصر ممتاز خیرپوری ایڈوکیٹ ودیگر ڈاکٹرز موجود تھے