November 10, 2026

*بنوں کینٹ میں بزدلانہ دہشت گردی—معصوم جانوں کا نقصان ناقابل برداشت*

20250303_213016

*بنوں کینٹ میں بزدلانہ دہشت گردی—معصوم جانوں کا نقصان ناقابل برداشت*

*بنوں کینٹ ایریا افطاری کے وقت یکے بعد دیگرے دھماکوں سے لرز اٹھا۔ ان المناک دھماکوں کی زد میں آکر قریبی عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق خواتین اور معصوم بچوں سمیت 12 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔*

*صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) پاکستان اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔*

*دہشت گردوں کے ایسے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ہم حکومت پاکستان اور عسکری قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔*

*ہم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید حافظ عاصم منیر سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس سانحے پر سختی سے ایکشن لیا جائے تاکہ اسلام دشمن عناصر کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے۔ ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوجی و سیکیورٹی ادارے مزید مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کریں۔*

-اللّٰہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب کرے۔ آمین!*