پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کاروائی، بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار، مفرور اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا، اشتہاری
پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کاروائی،
بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار، مفرور اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا، اشتہاری مجرم قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں 09 سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا، جس نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل اور محمد نعیم کو زخمی کیا تھا۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی تعداد 09 ہوگئی۔
انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے سنگین جرائم میں ملوث مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس لایا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور