قصور ذہنی معزور شحض نے اینٹیں مار مار کر نو سالہ معصوم بچی کو شدید زخمی کر دیا،تشویشناک حالت میں لاہور ریفر،بچوں و خوف و ہراس ،گورنمنٹ سے نوٹس کی اپیل
قصور
ذہنی معزور شحض نے اینٹیں مار مار کر نو سالہ معصوم بچی کو شدید زخمی کر دیا،تشویشناک حالت میں لاہور ریفر،بچوں و خوف و ہراس ،گورنمنٹ سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے گزشتہ دن قصور کے تھانہ بی ڈویژن کی حدود بھسر پورہ میں نیم پاگل شخص نے نو سالہ معصوم بچی پر اینٹوں سے حملہ کرکے اسے شدید ترین زخمی کر دیا
مسفرہ نامی نو سالہ بچی سکول جارھی تھی کہ پچاس سالہ ذہنی معذور شخص نے اینٹیں مارنا شروع کر دیں جس سے بچی کی حالت نازک ہو گئی
جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم حالت زیادہ خراب ہونے باعث اسے لاھور ریفر کر دیا گیا
ذہنی معذور ملزم کو اہل علاقہ نے گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا
اس وقوعے بعد علاقہ کے بچوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے
شہریوں نے نیم پاگل اشخاص بارے گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ ان کے لواحقین سے مل کر ان کو مخصوص وارڈز اور مخصوص چار دیواری تک محدود کیا جائے اور ان کا سرکاری طور پر علاج کروایا جائے تاکہ ان لوگوں کی بھی زندگیاں آزمائش سے بچ سکیں اور شہری بھی محفوظ رہ سکیں
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات