November 9, 2026

دنیا بھر میں صیہونی ریاست کی کھجوروں کے بائیکاٹ سے صیہونی برآمد کنندگان پریشان ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے

IMG-20250304-WA0383

دنیا بھر میں صیہونی ریاست کی کھجوروں کے بائیکاٹ سے صیہونی برآمد کنندگان پریشان ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران کئی عرب اور اسلامی ممالک میں صیہونی کھجوریں برسوں سے دسترخوان کا حصہ بنتی رہی ہیں تاہم اکتوبر 2023 میں غزہ پرصیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد شروع ہونے والی بائیکاٹ مہم نے خصوصاً المجدول کی ترسیل کو شدید متاثر کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر کھجوروں کی مارکیٹ تقریباً 80 لاکھ ٹن کی ہے جس میں صیہونی ریاست کا حصہ تقریباً 40 ہزار ٹن ہے۔ صیہونی کھجوروں کا 80 فیصد حصہ المجدول کھجوروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسرائیل زیادہ تر کھجوریں مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی یہودی بستیوں میں اگاتا ہے، خاص طور پر الغورن بستی میں سالانہ 30 ہزار ٹن المجدول کھجور پیدا ہوتی ہے جو صیہونی ریاست کی مجموعی کھجور پیداوار کا 75 فیصد ہے۔