ہارون اباد (نمائیندہ خصوصی سے) ہارون اباد کے نواحی گاوں 66 فورار کے رہائشی ریٹائرڈ ٹیچر مقبول احمدصابری کی جانب سے ایک روزہ
ہارون اباد
(نمائیندہ خصوصی سے)
ہارون اباد کے نواحی گاوں 66 فورار کے رہائشی ریٹائرڈ ٹیچر مقبول احمدصابری کی جانب سے ایک روزہ
،، فلاورایگزیبیشن،، کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف قسم کے پھول رکھے گئےتھے جنہیں دیکھنے کیلئے اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے اس پھولں کی نمائش میں شرکت کی
جن میں ٹیچرز، زمیندار وکاشتکار،سیاسی وسماجی شخصیات،اسٹوڈنٹس،محکمہ زراعت ،سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون اباد کے صحافی شامل تھے جبکہ نمائش کے سپانسر۔ سن کراپس گروپ تھے پھولوں سے رغبت رکھنے والوں نے پھولوں کی نمائش کو سراہتے ہوئے مقبول احمد صابری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ائندہ نمائش کو وسعت دینے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دیہانی کروائی اس موقع پر 69 فور ار سے ائے ہوئے صوفی رضا اور سابق وائس چئیرمین عمران جبار نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت میڈیا کے عبدالرشیدیوسفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پھولوں کی نمائش سے تازگی کااحساس ہوتاہے ایسی نمائشیں منعقد ہونی چاہئیں صوفی رضا کا کہناتھا کہ انسان کی پھولوں سے محبت فطرتی عمل ہے پھولوں کو دیکھ کر من کھل اٹھتاہے اور من میں نئی امنگیں امنڈ اتی ہیں جس سے روح کو نرم وملائم تازگی کا احساس ہوتاہے
سن کراپس گروپ کے عثمان انوار نے مقبول صابری کو ایپلیشیڈ کرتے ہوئے کہاکہ بلا شبہ پھولوں کی پرورش کرکے نمائش تک لیکر انا انتہائی مشکل کام ہے جو انہوں نے خوبصورتی سے انجام دیا ہے جس پر انکو خراج تحسین پیش کرتاہوں مگر اس حقیقت کو بھی نہیں جھٹلایا جاسکتا کہ سن کراپس بھی اس کام میں مقبول صابری کے شاناباشاناہے کیوں کہ
سن کراپس اپنی عمدہ کوالٹی و معیار کےساتھ ہمشہ کاشتکاروں کی مددگار رہتی ہے اور کاشتکاروں خصوصا مقبول صابری کیلئے پھولوں پرورش اور نمائش میں وسعت کیلئے سن کراپس کا بھرپور تعاون ہمیش انکے ساتھ رہیگا