قائداعظم روڑکےدکانداروں کی ملی بھگت ریڑھی بان اور اسٹال مختص کئےگئے ریڑھی بازار منتقل ہونےسےقاصر تاجرتنظیمیں بھی میلسی انتظامیہ کےاحکامات پرعملدرآمد کروانے میں ناکام۔
قائداعظم روڑکےدکانداروں کی ملی بھگت ریڑھی بان اور اسٹال مختص کئےگئے ریڑھی بازار منتقل ہونےسےقاصر تاجرتنظیمیں بھی میلسی انتظامیہ کےاحکامات پرعملدرآمد کروانے میں ناکام۔
میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کےمطابق مصروف ترین بازار قائداعظم روڑمیلسی سےتجاوزات کےخاتمے کےلئے اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمدپڈھیار کی جانب سے بازار سے متصل سرکاری اراضی کو ریڑھی بازار کےلئے مختص کرکے بذریعہ قرعہ اندازی ریڑھی اور اسٹال والوں کو جگہ مختص کردی گئی ہے جہاں دستیاب وسائل کےمطابق سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں لیکن قائداعظم روڑ کےدکاندار جن میں اکثریت میونسپل کمیٹی کرایہ داران کی ہے کی ملی بھگت سے ریڑھیاں اور اسٹال قائداعظم روڑ پر برقرار ہیں انتظامیہ نےکئی مرتبہ متنبہ کیاہے کہ مختص ریڑھی بازار میں شفٹ ہوجائیں لیکن انتظامی احکامات کو ہوا میں اڑادیاجاتاہے جبکہ میلسی کی تاجرتنظیمیں بھی قائداعظم روڑ سے تجاوزات کاسبب بننے والے ریڑھی بان اور اسٹال والوں کو ریڑھی بازار میں منتقل کرنے میں اپناکوئی کردار نبھاتی نظرنہیں آرہی ہے اس صورتحال میں شہریوں کےلئے انتظامیہ کی جانب سےمصروف شاہراہ کو تجاوزات سےپاک کرکے شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کےعزم کوتقویت حاصل نہیں ہوسکی میلسی کےشہریوں عابدعلی محمدعظیم اخلاق احمد محمددانش محمدجاوید حمزہ علی ودیگرنے اسسٹنٹ کمشنرمیلسی سےمطالبہ کیاہے کہ قائداعظم روڑ کےدکانداروں اور تجاوزات کاباعث بننے والے اسٹال اور ریڑھیوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کرتےہوئے ریڑھی بازارکوفعال کیاجائے اور قائداعظم روڑپر تجاوزات کےسدباب کےلئے مستقل انکروچمنٹ عملہ تعینات کرکےانتظامی رٹ بحال کی جائے