رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں سالانہ پر
رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں سالانہ پر وقار تقریب تقسیم انعامات،افتتاح سولر پینل و واٹر فلٹریشن پلانٹ مورخہ 11 نومبر بروز بدھ صبح 11 بجے منعقد کی جائے گی ۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب محمد عیسی لالی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم کی زیر سرپرستی اور ہیڈ ماسٹر ادارہذا ملک عابد اقبال کی نگرانی میں تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں ۔