رمضان المبارک کاآغاز اشیائے خورونوش پرزائدمنافع خوری عروج پرپہنچ ہوگئی۔
رمضان المبارک کاآغاز اشیائے خورونوش پرزائدمنافع خوری عروج پرپہنچ ہوگئی۔
میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی میں رمضان المبارک کی آمد پر اشیائےخورونوش پرزائد منافع خوری شروع ہوگئی ہے۔ سبزیاں، فروٹ،گوشت، بیسن ،چاول اور دالیں سرکاری نرخنامہ سے مہنگی فروخت ہورہی ہیں۔ بڑاگوشت ایک ہزار روپیہ کلوتک فروخت ہورہاہے جبکہ سبزیوں اور فروٹ پرفی کلوگرام تیس روپیہ سے اسی روپیہ فی کلو تک زائدوصول کئے جارہےہیں۔ برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے زائدمنافع خوروں کےخلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔