خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نادراسنٹر نورپورتھل کے انچارج ملک شاہد جنجوعہ نے کہا ہے اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے حکام بالا کی ہدایات کے مطابق نادرا سنٹر تحصیل نورپور تھل کے باسیوں کو بھرپور طریقے سے سروس فراہم کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نورپور تھل پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے کے ساتھ ساتھ نادرا سے متعلقہ دیگر امور کے سلسلہ میں نادرا سٹاف خدمت خلق کے جزبہ ءکے تحت کام کررہا ہے. انچارج نادرا سنٹر نے بتایا کہ نورپورتھل سنٹر میں روزانہ 120سے150 افراد کو ڈیل کیا جاتا ہے.انہوں نے بتایا کہ انشاءاللہ نادراسنٹر روڈہ تھل بہت جلد فنکشنل ہوجائے گا۔ جس سے اہلیان علاقہ بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں گے ۔ ملک شاہد جنجوعہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ نادرا حکام کی طرف سے نادرا سنٹرز میں بھی جدت لائی جا رہی ہے اور تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ عوام ان سنٹرز سے بھرپور طرح استفادہ حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ دفتری اوقات کار کے دوران عوامی خدمت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں رکھا جائے گا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]