خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی تحصیل نورپور تھل خالد محمود خان نیازی نے پریس کلب نورپور تھل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عاشورہ ءمحرم میں تحصیل نورپورتھل میں مجموعی طرپر 255مجالس منعقد ہوں گی۔ تھانہ جوڑاکلاں کے ایریا میں 141 جبکہ تھانہ نورپورتھل کے ایریا میں144 مجالس منعقد ہونگی.تھانہ نورپورتھل کے ایریا میں44جبکہ تھانہ جوڑا کلاں کے علاقہ میں46 جلوس برآمد ہونگے.انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ اونورپورتھل عمران سعید اور ایس ایچ او تھانہ جوڑاکلاں شعیب شہزاد اپنی ٹیموں کے ہمراہ مستعد ہیں .انہوں نے کہا کہ آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او خوشاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق محرم الحرام کے تحصیل نورپور تھل میں جلوس مجالس کے دوران سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جس پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معزز شہری قانون کا احترام کرتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھیں۔ کسی مشکوک صورت میں مقامی پولیس کو فوری طورپر اطلاع دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں.
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]